تازہ ترین

ہند و پاک تعلقات میں سول سوسائٹی کی ذمہ داری

قائد اعظم یونیورسٹی میں ویبنار ،منتظر مہدی کی شرکت

تاریخ    11 جون 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے اہتمام سے ’’ہند و پاک تعلقات میں سول سوسائٹی کی ذمہ داری‘‘ کے عنوان پر ویبنار منعقد ہوا ۔ ویبنار میں انجمن شرعی شیعیان کے آغا سید منتظرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی حقیقت کے باوجود کہ بھارت اور پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر عمل میں لائی گئی ہے اوردونوں ممالک کی عوام اصولی طور پر بہتر تعلقات اور ہمدردانہ روابط کے متمنی رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو وجود میں آئے ہوئے 80 سال کا عرصہ گزر گیا لیکن حکومتی سطح پر روایتی دشمنی نہ صرف اپنی جگہ پر قائم و دائم ہے بلکہ اس میں شدت بھی آرہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ  اس حقیقت کے باوجود کہ عوام روایتی دشمنی کی اس پالیسی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہے اور ماضی کی تلخیاں بھول کر رشتوں اور تعلقات کے ایک نئے دور کی دلی خواہش رکھتے ہیں ۔موصوف نے کہا کہ اس دیرینہ تاریخ کو تبدیل کرنے میں دونوں ممالک کی سول سوسائٹی گروپ ایک مؤثر رول ادا کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین