تازہ ترین

ممبئی میں رہائشی عمارت منہدم، 11 افراد ہلاک، 17زخمی

تاریخ    11 جون 2021 (00 : 01 AM)   


ممبئی//یو این آ// ممبئی میں ملاڈ مغرب کے مالونی علاقے میں بدھ کی دیر رات ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہو جانے سے کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 17 افراد زخمی ہو گئے ۔  یہ حادثہ گذشتہ رات مالوانی گیٹ نمبر آٹھ پر ہوا، جب ایک رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کا ایک حصہ بغل کی جھوپڑی پر گر گیا۔ حادثے میں 11 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 17 افراد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع سے موصول تازہ اطلاعات کے مطابق بچاؤ اور راحت رسانی کی مہم چلائی جا رہی ہے اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ شہر میں بدھ کے روز مانسون کی شدید بارش ہوئی تھی اور ممکنہ طور پر اسی وجہ سے یہ بدبختانہ حادثہ پیش آیا۔  مارے گئے 11 لوگوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کی مالی مدددینے کی مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے جمعرات کو اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے واقعہ پر افسوس ظاہرکیااور زخمیوں سے ملنے کے لئے باباصاحب امبیڈکراسپتال گئے ۔
 

تازہ ترین