تازہ ترین

بائیڈن کو اہلیہ کی ڈانٹ

تاریخ    11 جون 2021 (00 : 01 AM)   


لندن //امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک تقریب کے دوران اہلیہ جل بائیڈن کی ڈانٹ سننا پڑگئی۔امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے جوبائیڈن کے دور صدارت میں ان کے ہمراہ پہلا بیرون ملک دورہ کیا، اس دوران جوبائیڈن سمیت جل بائیڈن نے برطانیہ کے رائل ائیر فورس مائلڈن ہال میں فوجیوں سے خطاب کیا۔خطاب کے دوران جوبائیڈن کو فوجیوں کے ساتھ مشغول دیکھ کر جل بائیڈن انہیں مذاقاً ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ’ جو، توجہ دیں ‘۔اہلیہ کی ڈانٹ سن کر امریکی صدر فوراً سنبھل گئے اور بیگم کا خطاب سننے لگ گئے جب کہ جوبائیڈن کو خطاب پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہلیہ کو سلیوٹ بھی کرنا پڑا۔

تازہ ترین