تازہ ترین

ترکی میں سونے اور چاندی کے بڑےذخائز دریافت

تاریخ    11 جون 2021 (00 : 01 AM)   


انقرہ //ترکی کے صوبہ آریہ میں 20 ٹن سونے کا ذخیرہ اور 3.5 ٹن چاندی کے دخائز دریافت ہوئے ہیں۔مولاکارا سونے کی کان کی سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفیٰ وارنک نے مشرقی ترکی کے صوبہ آریا میں تقریباً 20 ٹن سونے کا ذخیرہ اور 3.5 ٹن چاندی کے دخائز کے دریافت ہونے کی اطلاع دی ہے جن کی مالیت بالترتیب 1.2 ارب ڈالرز اور 28 ملین ڈالرز ہے.تقریب میں توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح ڈنمیز بھی شریک تھے۔توقع کی جارہی ہے کہ ترک کمپنی کوزا آلٹن سونے کی کان کنی میں مجموعی طور پر 160 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ 15 جولائی 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر اس کمپنی کو قبضے میں لیکر ترکی کے سیونگس ڈپازٹ انشورنس فنڈ (ٹی ایم ایس ایف) کی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔
 

تازہ ترین