تازہ ترین

گرمی کی شدت برقرار،سرینگرمیں34.7، جموں میں41.9

تاریخ    11 جون 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
 سرینگر //گذشتہ 4ر روز سے جموں اور کشمیر کا زور مسلسل بڑھ رہا ہے۔ جمعرات کو درجہ حرارت 34.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8ڈگری تک جا پہنچا تھا ۔ کپوارہ میں جھلسا دینے والی گرمی کی شدت سرینگر سے زیادہ رہی۔ یہاں درجہ حرارت 35.1ڈگری درج کیا گیا ۔گرمی کی شدت کے نتیجے میں لوگ گھروں میں محصور ہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11اور12اور 13جون کو وادی کے کچھ ایک علاقوں میں صبح اور شام گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق قاضی گنڈ میں 34.3ڈگری ، پہلگام میں 30.2ڈگری ، کوکرناگ 32.2ڈگری ، گلمرگ میں 25.5ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر جموں میں بھی گرمی کا زور مسلسل جاری ہے اور وہاں جمعرات کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ بانہال میں میں 32.6ڈگری ، بٹوت 30.5ڈگری ، کٹرہ 38.7ڈگری ،بدھروہ 32.8ڈگری ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے جموں، ادھمپور، راجوری، ریاسی، کٹھوعہ، سانبہ ، بٹہ وت اور کشتواڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
 

تازہ ترین