راجوری میں تاجروں کیلئے کووڈ ویکسین ضروری قرار | راشن ،ملازمین کی تنخواہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر وگزار نہیں ہوگی

تاریخ    9 جون 2021 (22 : 02 AM)   


سمت بھارگو
راجوری //راجوری ضلع میں سو فیصد ویکسی نیشن کیلئے ضلع انتظامیہ نے متحرک ہوتے ہوئے تاجروں کیلئے ویکسین ضروری قرار دی ہے جبکہ ضلع میں عام لوگوں کو سرکاری راشن کی فراہمی اور ملازمین کی تنخواہ بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے وگزار نہیں ہو سکے گی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میونسپل کمیٹی کے ایگز یکٹو آفیسر ،میونسپل کمیٹی وغیرہ کو ہدایت جاری کی گئی ہیں صرف ان تاجروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئے ہے ۔اسی طرح تمام تحصیلداروں اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام دکانداروں کے کساتھ ساتھ ان کے ورکروں کے کووڈ ویکسین کے سرٹیفکیٹوں کی جانچ کرنے کے بعد ہی تجارتی مراکز کھولنے کی اجازت دی جائے ۔اس کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر اور ڈپٹی ایس پی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو بغیر ویکسین کئے چلنے کی اجازت نہ دی جائے ۔انہوں نے اسسٹنٹ لیبر کمشنر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام تعمیراتی مزدروں کی ویکسین کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سلائی کو ہدایت کی گئی ہیں عام لوگوں کو راشن کووڈ ویکسین کے سرٹیفکیٹ کے بغیر نہ دیا جائے ۔
 

تازہ ترین