آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان

تاریخ    9 جون 2021 (00 : 01 AM)   


 دبئی// انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں مرد اور خواتین کرکٹرز کے مئی مہینے کی بہترین کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی  منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ پاکستان کے حسن علی ، سری لنکا کیپروین جے وکرما اور بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم کو آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ، جبکہ اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس ، آئرلینڈ کی گیبی لیوس اور آئرلینڈ کی لیا پال کو وومین پلیئر آف دی منتھ کے لئے  نامزد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ، کسی بھی قسم کے لئے نامزد تین کھلاڑیوں کو ہر ماہ کے دوران ان کی میدان پر کارکردگی اور مجموعی کامیابیوں کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔ ان شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کو بعد میں آئی سی سی کی آزاد ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے شائقین کے ذریعہ ووٹ دیا جاتا ہے۔ آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی میں سینئر صحافی ، سابق کرکٹ کھلاڑی ، براڈکاسٹر اور آئی سی سی ہال آف فیم کے کچھ ممبر شامل ہیں۔ حسن علی کو مئی میں زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 14 ، بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں 11 وکٹ پر پروین جے وکرما اور سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں مشفیق الرحیم کو 237 رنز کے عوض نامزد کیا گیا ہے۔ وہیں خواتین کے زمرے میں کیتھرین برائس کو آئرلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچوں میں 96 رنز اور پانچ وکٹوں کی شاندار آل راونڈ کارکردگی، گیبی لیوس کو  اسکاٹ لینڈ کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچوں میں 116 رنز  اور آئرلینڈ کی لیا پال کو انہی چار میچوں میں نو وکٹوں کے لئے  نامزد کیا گیا۔یواین آئی
 
 

تازہ ترین