پونچھ میں شراب کی دکانوں کے باہر لوگ قطاروں میں جمع

تاریخ    8 جون 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
 پونچھ//گذشتہ ہفتے سے پونچھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سخت لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پیر کے روز ـ شراب کی دکانوں کو بھی کھولانے کی اجازت دی گئی تو دکانوں کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی اس دوران پونچھ شہر میں شراب کے شوقین لوگوں نے سماجی دوری کے قواعد کی کھل کر دھجیاں اْڑائیں۔شراب کی دکانوں کے باہر رش کی وجہ سے پولیس کو مداخلت کرنا پڑا۔ایسائز انسپکٹر نے بتایا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ شراب کی دکانوں کے باہر ایس او پیز کا نفاذ کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کے حکم پر شراب کی دکانیں کھولی گئی ہیں۔اس دوران اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر تنویر چوہدری نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے تشوش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں نماز ادا کرنے، مندوروں میں پوجا کرنے اور دیگر مذہبی مقامات پر حاضری دینے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن شراب خانوں میں کوئی پابندی نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے ۔انھوں نے الزام لگایا کہ حکومت جموں کشمیر کے جوانوں کو نشے کی لت میں ڈال کر ان کو برباد کرنے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔
 

تازہ ترین