راجوری پونچھ میں کووڈ کے 93نئے کیس درج

تاریخ    8 جون 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم+سمت بھارگو
پونچھ +راجوری //سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں کووڈ قہر مسلسل جاری ہے جس کے تحت گزشتہ روز دونوں سرحدی اضلاع میں کل 93نئے کیس درج کئے گئے ہیں ۔ضلع پونچھ میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے64نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع میں سنیچروار کو64 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد فعال متاثرین کی تعداد بڑھ کر1041ہوگئی ہے۔ ضلع نوڈل افسر پونچھ زمود احمد سے ملی جانکاری کے مطابق متاثر ہونے والے افراد میں16کاتعلق تحصیل حویلی سے ہے،14کاتحصیل منڈی سے 09کا سرنکوٹ سے اور 25کا مینڈھر سے ہے۔اس  دوران46افراد صحت یاب ہوئے ہیں جن کو اپنے اپنے گھر روانہ کیا ل۔گیا ہے۔ انہوں نے تمام عوام سے احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے اوراپنی باری پر ویکسین کے ٹیکے لگانے کی اپیل کی۔اسی طرح راجوری ضلع میں نئے ریکارڈ ہوئے معاملات کی تعداد 29ہے جن میں سے کالا کوٹ میں 9درہال میں 8منجا کوٹ میں 12نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔
 

تازہ ترین