سرینگر کے مضافات میں دریائے جہلم سے نور باغ کے نوجوان کی لاش بر آمد

تاریخ    5 جون 2021 (11 : 11 AM)   
(Representational pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر کے مضافاتی علاقہ ملورہ میں سنیچر کو دریائے جہلم سے نورباغ کے رہنے والے اُس نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی جس نے 31مئی کو سیمنٹ برج کے نزدیک دریا میں چھلانگ لگائی تھی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق قیصر حسین ولد عاشق حسین ڈار ساکن پالپورہ نورباغ کی لاش کو ڈوبنے کے چھ روز اور انتھک کوششوں کے بعد بر آمد کیا گیا۔
حکام کے مطابق لاش کو طبی و قانونی لوازمات کے بعد ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔

تازہ ترین