تاجر طبقہ اور عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں: چیمبر آف کامرس

تاریخ    2 جون 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر// چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے پیر کو کاروباری برادری اور عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا کے رہنما اصولوںکی پابندی کو یقینی بنائے۔ چیمبر کے صدر شیخ عاشق احمد اور جنرل سکریٹری ، فاروق امین کے مطابق چونکہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد جب بازار دوبارہ کھل گئے اور انتظامیہ نے مرحلہ وار لاک ڈائون کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا ، بازاروں میں لوگوں کو چاہے کہ کورونا سے متعلق رہنما اصولوں اور ضوابط کی پاسداری کرے کیونکہ کرونا ابھی کم ہوا ہے،ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ محتاط رہیں اور کوویڈ 19 کے مرض کے خلاف خودمختار نہ ہوں کیونکہ یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ چیمبر کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ محدود ہے ، مگر اگر احتیاط نہ برتی گئی تو پھر سے یہ وائرس تباہی مچا سکتا ہے۔ کے سی سی آئی نے تمام کاروباری متعلقین سے ٹیکہ لگانے ، کاروبار کو چلانے کے دوران جسمانی فاصلے کو یقینی بنانے ، ماسک پہننے اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کاروباری اداروں سے اپیل کی کہ وہ کویڈ 19 کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کے احکامات اور صحت کے مشوروں کی تعمیل کریں۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو اٹھانا روزانہ اجرت دہندگان ، تاجروں ، ٹرانسپورٹروں اور دکانداروں اور دیگر افراد کے لئے ایک بڑے ریلیف کے طور پر آیا ہے۔’ترجمان نے کہا کہ ہم لگاتار لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ کے سی سی آئی کے ترجمان کے مطابق تجارتی انجمنوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقوں اور بازاروں میں کورونا سے متعلق معیاری عملیاتی طریقہ کار کی پاسداری کو یقینی بنائے۔
 

تازہ ترین