راجوری میں کووڈ معاملات میں لگاتار کمی واقعہ

۔3کی موت ،204صحتیاب ،119نئے کیس درج کئے گئے

تاریخ    23 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


سمت بھارگو
 راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں کووڈ معاملات میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے جبکہ گزشتہ روز ضلع میں کوروناوائرس کے کل 119نئے کیس درج کئے گئے ہیں ۔اس دوران ضلع میں 204افراد صحتیاب ہو ئے ہیں اور 3اموات بھی ہوئی ہیں ۔مئی کے پہلے ہفتے میں ضلع میں مثبت معاملات کی شرح 10فیصد ہوگئی تھی جو اب کم ہو کر 4.74فیصد رہ گئی ہے ۔اسی طرح ضلع میں مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں بھی بہتری آئی ہے جبکہ گزشتہ روز گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری سے مزید 15کووڈ مریضوں کی چھٹی کی گئی ہے ۔جمعہ کے روز 232مریض صحتیاب ہوئے تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ٹھاکر شیر سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علا قو ں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران کل 119افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔انہوں نے بتایا کہ راجوری میں 33،درہال میں 28سندر بنی میں 18کوٹرنکہ میں 17کالا کوٹ میں 14اور نوشہرہ میں 9مثبت کیس سامنے آئے ہیں ۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ ضلع میں کووڈ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مثبت معاملات میں کمی واقعہ ہو ئی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ بندشوں پر عمل کریں تاکہ وائرس کے پھیلاﺅ کو کم کیاجاسکے ۔
 

تازہ ترین