ایئرانڈیا پرسائبرحملہ| 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری

تاریخ    23 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


  نئی دہلی //ایئر انڈیا کے دس سالہ صارفین ڈیٹا کے ریکارڈ کو بڑے پیمانے پر کیے جانے والے سائبر حملے کے نیتجے میں ہیک کر لیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کے سرور پر سائبر حملے کے نتیجے میں دنیا بھر سے سفر کرنے والے 45 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا ہیک کیا گیا۔ایئر انڈیا نے بتایا  ہے کہ اس واقعے نے 26 اگست 2011 سے 3 فروری 2021 تک سفر کرنے والے مسافر متاثر ہوئے ہیں۔چرائے جانے والے ڈیٹا میں مسافروں کے بینک کارڈز ، ٹکٹ اور پاسپورٹ کے علاوہ ذاتی معلومات شامل ہیں۔ایئر لائن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیک ہونے والا ڈیٹا سنہ 2011 سے فروری 2021 تک کا ہے۔اس سائبر حملے میں جنیوا میں موجود مسافر سسٹم آپریٹر  سیٹا کو نشانے بنایا گیا ہے۔سیٹا جو ایئر انڈیا کے علاوہ سنگاپور ایئر لائنز اور متحدہ سمیت کے مسافروں کا ڈیٹا دسٹور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے مسافروں کو آگاہ کی جانے والی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ سیٹا نے ایئر لائن کے 45 لاکھ سے زائد مسافروں کی معلومات بیچی ہیں۔
 

تازہ ترین