قبول کرلے دُعا یہ مولا

تاریخ    23 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


قبول کر لے دعا یہ مولا
ہوجائے ختم اب وباء یہ مولا
اپنوں سے اپنے بچھڑ رہے ہیں
تڑپ تڑپ کر وہ مر رہے ہیں
اب اور نا دے سزا یہ مولا
قبول کرلے دعایہ مولا
یہ سچ ہے گناہ گار ہم ہیں
ترے کرم کے طلبگار ہم ہیں
ہے سر مرا اب جُھکا یہ مولا
قبول کرلے دعا یہ مولا
معاف کردے خطائیں ساری
ہٹا دے یاں سے بلائیں ساری
ہے میرے دل کی صدا یہ مولا
قبول کرلے دعا یہ مولا
غموں میں ڈوبے ہوئے، پشیماں
ہیں پوری دنیا کے سارے انساں
فنا تو کر دے وباء یہ مولا
قبول کرلے دعا یہ مولا
 
ثمینہ سحرؔ مرزا
بڈھون راجوری
موبائل نمبر؛7006396639

تازہ ترین