دونوں فریق تحمل کامظاہرہ کریں: بھارت

نیوز ڈیسک

تاریخ    18 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی//اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ، ٹی ایس تیرومورتی نے اسرائیل اور فلسطین پر زوردیا کہ وہ کشیدگی کوختم کرکے تحمل کامظاہرہ کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ہندوستان دونوں طرفین کے مابین جاری کشیدگی کوختم کرنے کیلئے ثالثی کا کردار اداکرنے کیلئے تیا رہے ۔ ہندوستان نے دونوں ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی کارروائیوں سے باز رہیں اور موجودہ جمود کو یک طرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوششوں سے باز رہیں۔ تیرومورتی نے مغربی ایشیاء کے بارے میں کھلی بحث میں کہا ، دونوں فریق کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا "وقت کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی تباہی کی طرف بڑھنے اور کسی بھی گراوٹ کو روکا جاسکے۔
 

تازہ ترین