تازہ ترین

جمو ں سر ینگرقومی شا ہراہ کو چا ر گلیا روں والی سڑک بنا نے کا کام جاری

ضلع رام بن میں ما حولیات کو نا قا بل تلافی نقصانا ت، حکام خوا ب غفلت میں

تاریخ    10 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


ا یم ایم پر ویز
رام بن //تمام اصولوں اور ضابطوں کو با لاے طاق رکھ کر نیشنل ہائی وے ا تھارٹی آف انڈیا کی جانب سے مو جو دہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ضلع رام بن میں ناشری سے بانہال تک چارگلیا رو ں و الی شا ہراہ بنانے کے لئے متعلقہ محکمے اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت کی وجہ سے مقا می لوگوں کے مطا بق ماحو لیات کو سب مل کرناقابل تلافی نقصان سے دوچار کر رہے ہیں اور متعلقہ محکموں کے سر براہاں آنکھیں موندکر بیٹھے ہوئے ہیں۔ لوگوں کا الزام ہے کہ ہا ئی وے اٹھارٹی آ ف انڈ یا اور نجی ٹھیکہ دار دریا ئے چناب، بشلری نالہ اور دوسرے ندی نا لوں میں پہاڑوں سے کاٹا گیاملبہ مٹی اور پتھر بغیر کسی قانونی خوف کے د ر یا بر د کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ضلع میں رام بن سے با نہال تک ما حو لیا ت کو نا قابل تلا فی نقصانان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے آبی ذخا ئر، آبی حیا تیا ت، سبزہ زاروں،پیڑ پودوں کو بالکل نا پیدکر دیا گیا ہے اور حکام کوئی بھی کا رواہی کرنے سے قا صر نظر آ رہے ہیں۔ عا م شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں ما حول کو تحفظ دینے کے لیے تمام قوانین ضا بطے صرف کتابوں تک ہی محدود رکھ دئے گئے ہیں جبکہ ز مینی حقیقت ان ضابطوں اور قا نون کے بالکل مخالف ہے۔ضلع میں کام کرنے والے سماجی تنظیموں کے لئے کام کر نے والے لوگوں نے بتایاکہ ہائی وے اتھارٹی کیساتھ ہوئے معاہدے کے مطا بق ملبہ مٹی اور پتھر ڈالنے کے لیے خا ص جگہوں کو منتخب کر کے ملبہ مٹی اور پتھر ڈالنا طے تھالیکن تعجب کا مقام ہے کہ یہ ٹھیکیدار گزشتہ کئی مہینوں سے لا کھوں ٹن مٹی اور ملبہ کو د ر یا برد کر کے وقت اور پیسہ بچا رہے ہیں اور ضلع میں ما حولیات کونا قا بل تلافی نقصانات سے دوچار کر رہے ہیں جس کیلئے ضلع سے تعلق رکھنے
والی آ یندہ نسلیں ہما ری اس بے حسی پر ہمیں کبھی معاف نہیں کر یں گی۔اڑ تی دھو ل، گرد غبا ر نے شا ہراہ کے دونوں اطراف کے کھیت کھلیانوںاور د رختو ں کی ہیت اور صو رت ہی بدل ڈ الی ہے۔ کا رو با ری لوگ اوردوکا ندار دوکا نوں میں سو دہ سلف اور ما ل خر اب ہو نے کا روناروتے ہیں اورحکا م کی بے حسی پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں ۔محکمہ صحت کے ہسپتا لوں اور شفا خا نوں میں کام کر نے والے ڈ اکٹر وں کے مطا بق سینے کے امراض، د مہ اور زکا م اور گلے کی بیما ریو ں میں مبتلا مر یضو ں جن میں اکثر یت عمر رسیدہ اور چھو ٹے بچو ں کی ہے،میں بے تحاشا اضا فہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی خا ص وجہ گرد و غبا را ور دھو ل ہے۔کشمیرعظمیٰ نے یہ معاملہ جب مقا می انتظامیہ کی نو ٹس میں لانے کی کو شش کی تو انہوں نے ٹھیکہ دار وں کو نو ٹس اجرا کر نے اور عا لمی وبا کی روک تھام میں مشغول ہو نے کا بہا نہ بتا کر اپنا پلو جھاڑ دینے کی کو شش کی
اور ٹھیکیددار اپنا الو سید ھا کر نے میں دن رات لگے ہیں جب کہ محکمہ جنگلات ،آبپا شی و ا نسداد سیلا ب، مچھلی پا لن او ر محکمہ ما حو لیا ت کے اعلی افسر ان آ نکھیں مو ند کر خا موش تماشا ئی بن رہے ہیں۔