تازہ ترین

فائنل ائر ایم بی بی ایس طلاب5000ماہانہ پر تعینات کرنیکی صلاح

تاریخ    10 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 جموں //جموں و کشمیر سرکار نے تمام طبی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ tele-consultation اور ہلکی علامت والے مریضوں کی دیکھ ریکھ کیلئے ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے طلبہ کو تعینات کرسکتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے مختلف میڈیکل کالجوں، سکمز صورہ  اورجے وی سی میں تعینات کیا جاسکتا ہے۔ ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ نیشنل ہیلتھ مشن کے کویڈ ایمرجنسی ریسپانس پیکیج(ECRP)2021-22 کے تحت 100دنوں تک کام کرنے والے طلبہ کو ماہانہ 5000روپے بطور معاضہ ادا کیا جائے گا۔