تازہ ترین

تیسرے ہفتے بھی کورونا کرفیو سے عام زندگی مفلوج

بازار و سڑکیں ویران ،ضروری خدمات کی اجازت

تاریخ    9 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
 کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں کورونا وائرس کے معاملات پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے کورونا کرفیو س تیسرے ہفتہ بھی عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جسکے سبب لوگ گھروں میں ہی محدود ہوکر رہ گئے۔ جمعہ کی شام سات بجے لگے کورونا کرفیو کا اثر سنیچر کو بھی دیکھنے کو ملا۔جس دوران دوکانیں ، تجاراتی مراکز ،ٹرانسپورٹ مکمل بند رہااور لوگ گھروں میں ہی محدود ہوکررہ گئے جبکہ صرف ضروری خدمات کیلئے ہی لوگ باہرنکلے۔ جہاں صبح سات بجے سے دس بجے تک سبزی، دودھ و گوشت کی دوکانوں کو کھولنے کی اجازت تھی تاہم بازاروں میں بڑی کم تعداد میں دوکانیں کھلی جبکہ لوگوں کی آواجاہی بھی بہت کم دیکھی گئی۔ ادویات کی دوکانیں دن بھر کھلی رہیں جبکہ ضروری کاموں کیلئے ہی لوگوں نے رخ کیا۔ وہی جگہ جگہ پولیس و پیرا ملٹری فورس کو تعینات کیا گیاتھا جو ہر آنے و جانے والی گاڑیوں کی پوچھ تاچھ کے بعد ہی انھیں جانے کی اجازت دے رہے تھے۔قصبہ کے ساتھ دیگر علاقہ جات میں چھاترو ، مغلمیدان، پاڈر ، ٹھکرائی ، درابشالہ و بونجواہ میں بھی کورونا کرفیو کا نفاد عمل میں لایا گیاتھا جس دوران تمام تر تجارتی مراکز بند رہے جبکہ ضروری کاموں کیلئے ہی لوگوں کو اجازت دی گئی۔