تازہ ترین

شاہراہ پر پسی گر آئی،6گھنٹے تک ٹریفک بند

تاریخ    9 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
 بانہال //شاہراہ پر پسی گر آنے سے 6گھنٹے تک گاڑیوں کی آمد و رفت بند رہی جس کے بعد سینکڑوں مال اور مسافر بردار گاڑیاں کئی کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسی رہیں۔ گزشتہ رات ماروگ کے علاقے میں ایک پسی گر آئی تھی جس کی وجہ سے ڈگڈول ، رامسو اور بانہال کے درمیان ٹریفک جام کا یہ سلسلہ ہفتے کی صبح سے شام تک شدت کے ساتھ جاری رہا۔ ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رام بن کے ماروگ علاقے میں گزشتہ رات ایک پسی گر آئی تھی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کم از کم چھ گھنٹے تک بند رہی اور بھاری ٹریفک پسی کے دونوں طرف جمع رہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک جام پر قابو پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز موسم کی بہتری کی صورت میں دربار مو ملازمین اور مسافر بردار گاڑیوں کو وادی کشمیر کی طرف آنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس دوران سہ پہر بعد سرینگر سے جموں جانے والا ایک ٹرک ناچلانہ اور شیر بی بی کے درمیان سڑک سے کھسک گیا تاہم یہ ٹرک نالہ میں گرنے سے بچ گیا اور سڑک سے نیچے لٹک گیا۔ اس ٹرک میں سوار ڈرائیور اور کنڈیکٹر بچ نکلے ۔