تازہ ترین

گھریلوقرنطین مریضوں کیلئے کووڈکٹس مفت فراہم کرنیکااعلان

آج سے تقسیم کاری شروع ہوگی ،صوبائی کمشنروں کوذمہ داری تفویض

تاریخ    9 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیرحکومت نے ایک اہم اقدام کے طور پرکورونا میں مبتلاء تمام مریضوں کو’کوویڈ19کٹس ‘فراہم کرنے کااعلان کیا ،یہ کٹس آج اتوار سے تمام متعلقہ مریضوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے ۔حکومت جموں وکشمیر نے ممکنہ طورپر اسپتالوں پرپڑنے والے اضافی دبائو کوکم کرنے اورغریب کورونا مریضوں کی مددکیلئے یہ اقدام کیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن پبلک ریلیشنز(DIPR)کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرکئے گئے ایک ٹویٹ کے مطابق یہ کثیر جہتی اقدام ہے ،جس کا مقصدنہ صرف ایسے مریضوں کوتمام ضروری ادویات وآلات فراہم کرنا ہے ،جو ان کو خریدنے کی مالی سکت نہیں رکھتے ہیں، بلکہ کوویڈمخالف مقررہ ادویات کی چوربازاری کوناممکن بھی بنانا ہے ۔ 9مئی سے یہ مہم شروع کی جائیگی ،اوراس اہم اقدام کے تحت کورونا مریضوں کوسبھی ادویات اورمیڈیکل آلات مفت فراہم کئے جائیں گے ،جس میں آکیسی میٹرOxymeter،ادویات کاسیٹ بشمول پیرسٹامال،کھانسی یاگلے میں خراش کی دوائی ،ایک اینٹی وائرل مثلاً Ivermectin،ایک اینٹی بائیوٹک،زنک معہ ویٹامن(zincovit)کے علاوہ 2کتابچے ،جس میں دوران گھریلو قرنطین مریض کوکیا کرنا ہے یاکیانہیں کی جانکاری دی گئی ہوگی ۔ اس کتابچے میں مریض کیلئے یہ اہم جانکاری بھی ہوگی کہ اُ س کوکال سینٹر کال کرکے ڈاکٹری مشورے پرکون سی دوائی کب لینی ہے۔حکومت نے کورونا مریضوں میں مفت کوویڈ19کٹس تقسیم کرنے کی ذمہ داری کشمیراورجموں صوبوں کے ڈویژنل کمشنروں کوتفویض کردی ہے ۔اورمتعلقہ صوبائی کمشنر کورونا مریضوں میں کووڈ 19کٹس مفت تقسیم کرنے کے پروگرام منعقد کریں گے ۔