تازہ ترین

کورونا نے قہر ڈھایا| 60 فوت،4788متاثر

جموں میں 42اور کشمیر میں 18 چل بسے

تاریخ    9 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
  سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی قہر انگیز دوسری لہر میں اموات میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران 110افراد فوت ہوگئے جبکہ 10ہزار231افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ سنیچر کو پہلی مرتبہ جموں و کشمیر میںوائرس24گھنٹوں کے دوران 60افراد کو نگل گیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2672تک پہنچ گئی جبکہ اس دوران 51سفر کرنے والوں سمیت 4788افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور متاثرین کی تعداد 2لاکھ 11ہزار 742ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے46ہزار792افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے 1529جموں جبکہ 3259کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 3259متاثرین میں 19افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے ہیں جبکہ 3240افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ وادی کے تازہ 3259متاثرین میں سرینگر میں 853، بارہمولہ میں 470، بڈگام میں 444، پلوامہ میں 325، کپوارہ میں 131، اننت ناگ میں 573، بانڈی پورہ میں 83، گاندربل میں 55، کولگام میں 237 جبکہ شوپیان میں 88افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران کشمیر میں وائرس سے 18افراد فوت ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں  صدر اسپتال میں 3، سکمز صورہ میں 3، جی وی سی میں ایک، ضلع پلوامہ میں 3، ضلع اسپتال کولگام میں ایک، رعناواری اسپتال میں ایک ، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر کپوارہ میں ایک، ضلع کیمونٹی سینٹر  چھانہ  پورہ میں 2  اور ایک جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوا ہے۔ تازہ متوفین میں سکمز صورہ میں فوت ہونے والوں میں رام باغ کا 75سالہ شخص، بگرو خانصاب بڑگام کا 70سالہ شخص، گوجربل سرینگر  76سالہ شخص، بٹہ وارہ کا 58سالہ شخص اور بٹہ مالوکی 67سالہ خاتون شامل ہے۔ جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہونے والے 4افراد میں بانہال کا 50سالہ شخص، اننت ناگ کا 80سالہ معمرخاتون اور نائپورہ اننت ناگ کا 68سالہ شخص شامل ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 1529افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 32سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 1497مقامی سطح پر وائرس سے رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے نئے متاثرین میں ضلع جموں 634، ادھمپور  میں 181، راجوری میں 247، ڈوڈہ میں 22، کٹھوعہ میں 169، سانبہ میں 66، کشتواڑ میں 23،پونچھ مین 82، رام بن میں 63اور ریاسی میں 42افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 81ہزار262تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مزید 42افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں 16جی ایم سی جموں، جی ایم سی راجورہ 2، جی ایم سی ڈوڈہ 2،جی ایم سی کٹھوعہ 2، ایسکام 2، سی ڈی اسپتال جموں 2، ضلع اسپتال ادھمپور 2،کیمونٹی ہیلتھ سینٹر ادھمپور  1، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر نوشہرہ ایک، ضلع اسپتال کشتواڑ میں ایک،زچگی اسپتال ستواری میں ایک جبکہ جموں صوبے میں 10افراد گھروں میں ہی فوت ہوگئے ہے۔ اس طرح جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد 1139کا ہندسہ پار کرچکی ہے۔