تازہ ترین

سلمان خان کی 25 ہزار فلم ورکروں کی مدد

تاریخ    9 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
ممبئی // بالی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کا اعلان کردیا۔سلمان خان انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کو فی کس 1500 روپے ادا کریں گے جو ہر مزدور کی تقریبا تین دن کی دہاڑیوں کے برابر ہوگی۔یہی نہیں بلکہ سلمان خان نے اس سال عید الفطر پر ریلیز کے لیے تیار اپنی فلم ' رادھے کی نصف کمائی بھی کورونا کے متاثرین میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سلمان خان نے 2020 میں بھی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سائن امپلائیز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) کی مدد سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کی تھی۔اسی طرح رواں برس بھی عید الفطر اور بھارت میں کورونا کی دوسری بدترین لہر کے دوران فلم انڈسٹری کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کا اعلان کردیا۔سلمان خان نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سائن امپلائیز سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے بینک اکاونٹس مانگ لیے ہیں، تاکہ جلد سے جلد ان ملازمین کو رقم منتقل کی جائے۔