تازہ ترین

آندھرا پردیش ضلع کڑپہ میں جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9مزدور ہلاک

تاریخ    8 مئی 2021 (41 : 03 PM)   
(Representational mage)

یو این آئی
حیدرآباد// اے پی کے ضلع کڑپہ کے ماملی پلی گاوں میں ہوئے جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9مزدور ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔
پولیس نے کہا کہ بڑی تعداد میں جلیٹن اسٹکس بدویل سے گاڑی کے ذریعہ لائے گئے تھے تاکہ چونے کی اس کان میں دھماکہ کیاجاسکے۔جب یہ جلیٹن اسٹکس گاڑی سے نکالے جارہے تھے تو ان میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔اس دھماکہ کے وقت گاڑی میں سوار9مزدور ہلاک اور دیگر دو شدیدزخمی ہوگئے۔دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لاشیں اڑ کر دور جاگریں اور گاڑی جس میں جلیٹن اسٹکس لائے گئے تھے دھماکہ کے نتیجہ میں لوہے کے اسکراپ میں تبدیل ہوگئی۔
 

تازہ ترین