تازہ ترین

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلع کرگل میں شبانہ کرفیو نافذ

تاریخ    8 مئی 2021 (38 : 01 PM)   


یو این آئی
سری نگر// کورونا کیس اور اموات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع کرگل میں شبانہ کرفیو نافذ کیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کرگل سنتوش سکھ دیو نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا کیسز اور اموات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر ضلع میں شبانہ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا”کرگل کے بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے، شاید لوگوں کو معلوم ہے کہ یہاں اس کا زیادہ اثر نہیں ہے لیکن یہ غلط بات ہے، ہم نے ضلع میں شبانہ کرفیو، جس کو ہم’ کورونا کرفیو ‘کہتے ہیں، نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں“۔
 

تازہ ترین