تازہ ترین

کشتواڑ میں منشیات فروخت کرنے والا شخص گرفتار

تاریخ    8 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ // منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے کشتواڑ پولیس نے جمعہ کو شکتی نگر علاقہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے جس کی طویل سے بھاری مقدار میں نشے اور کی چیزیں برآمد ہوئی ہیں ۔ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کشتواڑ دیوندر سنگھ بندرال نے بتایا کہ پولیس کو منشیات کی خرید و فروخت کے حوالے سے اطلاع ملی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے انسپکٹر عابد بخاری ایس ایچ او پولیس تھانہ  کشتواڑ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ٹیم نے شکتی نگر میں واقع منشیات فروش کی دکان پر تلاشی لی جس دوران منشیات فروش محمد اقبال ولد بشیر احمد ساکنہ کیشوان جو شکتی نگرکی گرفتاری عمل میں لائی ۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے گے منشیات فروش سے تلاشی کے دوران  40 سٹرپس جن میں 300 نفسیاتی مادے کی 300 گولیاں، ٹراماڈول ٹیب 16 پٹی، نیگسوٹو  0.5  کی 6 پٹی، زاپز 0.25 کی 6 پٹی ، زاپز 0.5 کی 1 پٹی الزوپم 0.5کی  1 پٹی اور 20 گرام چرس اس کے برآمد ہوا۔ کشتواڑ پولیس نے اس تعلق سے این ڈی پی ایس کے تحت ایک کیس زیر نمبر 84/2021درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آپنے آس پاس دھیان دیکھیں اور اگر انہیں ایسی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی شک وشبہ ہو تو فورناً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔