تازہ ترین

کشتواڑ قصبے میں زنانہ پولیس کی کارروائی | خلاف ورزی کی مرتکب خواتین پر جرمانہ عائد کیا

تاریخ    8 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ //کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے کشتواڑ پولیس نے کارروائی تیز کر دی ہے اور پولیس نے اس تعلق سے دفعہ 144نافظ کر کے پابندیاں عائد کی ہیں اور ساتھ میں لوگوں کو کورونا سے بچنے کیلئے جانکاری بھی دی جا رہی ہے ۔جمعہ کو کشتواڑ ضلع کی زنانہ پولیس نے پی ایس آئی ساکشی شرما کی سربراہی میں بازاروں اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی عمل میں لائی اور ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کہ وہ ایس او پیز کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور ساتھ میں ماسک کا استعمال اور سماجی دوریاں قائم رکھیں تاکہ مہلک بیماری کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔انہوں نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لانے کا مقصد لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگوں تک ہی ہے کہ وہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں ۔معلوم رہے کہ ضلع میں لگاتار نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں ۔