تازہ ترین

کورونا قہر میں غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلیں: ڈاکٹر محمد سلیم خان کا مشورہ

تاریخ    7 مئی 2021 (12 : 04 PM)   


یو این آئی
سری نگر// گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں کمیونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کو پھلینے سے روکنے کے لئے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں اور گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دیں۔
انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ کے برعکس امسال زیادہ تعداد میں مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں اور اس سال بچوں میں بھی کورونا کی علامات پائی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کورونا مریض گھروں میں ہی زیر علاج ہیں انہیں حالت بگڑنے کی صورت میں ہی ہسپتال آنا چاہئے۔
 

تازہ ترین