تازہ ترین

این جی اوز کے آکسیجن سلنڈروں کی ریفلنگ پر پابندی نہیں ، اس عمل کو منظم کیا جا رہا ہے: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

تاریخ    7 مئی 2021 (10 : 04 PM)   


یو این آئی
سری نگر// سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ان خبروں ،کہ انتظامیہ این جی اوز کو آکسیجن سلنڈروں کی ریفلنگ سے روک رہی ہے، کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ در اصل ضرورت مند مریضوں کو فوری طور آکسیجن فراہم کرنے کے عمل کو منظم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ” ایسا بالکل نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ ایک موزوں میکانزم کی وساطت سے مریضوں کو آکسیجن کی بلا خلل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے“۔
قبل ازیں موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں ضلع کے تمام آکسیجن مینی فیکچرنگ یونٹوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ این جی اوز اور پرائیویٹ سوسائیٹیز کے آکسیجن سلندڑوں کی ریفلنگ بند کریں۔

تازہ ترین