تازہ ترین

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 15.60 کروڑسے متجاوز

تاریخ    7 مئی 2021 (58 : 02 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے تیزی سے پھیلاو¿ کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.60 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 32.56 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15.60 کروڑ 88 ہزار 575 ہوگئی ہے جبکہ 32 لاکھ 56 ہزار 675 افراد کی موت ہوئی ہے۔
عالمی طاقت کے سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.26 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 5.80 لاکھ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین