تازہ ترین

بڑھتے کورونا بحران سے مجبور ہوکر وزیر اعظم کو پھر خط لکھنا پڑا: راہل

تاریخ    7 مئی 2021 (43 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وبا کے سبب ملک ہولناک بحران میں پہنچ گیا ہے لہٰذا ابھی فریقوں کو اعتماد میں لے کر کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا جانا چاہیے۔
 گاندھی نے جمعہ کے روز وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا ” کورونا نے ملک کو سنگین بحران میں ڈال دیا ہے۔ ہم سبھی مل کر اس عظیم بحران سے نمٹ سکتے ہیں لہٰذا تمام فریقوں کو اعتماد میں لے کر یہ لڑائی لڑنی ہوگی اور انھیں یقین ہے کہ مل کر لڑنے سے کورونا پر فتح پائی جا سکے گی“۔
کانگریس کے رہنما نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مودی کو لکھے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’کہ وبا سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال اور حکومت کی اس سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی نہ ہونے کے سبب انھیں دوبارہ وزیراعظم کو خط لکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔
انہوں نے امید کا اظہار کیا مودی ان کے مشورے پر مثبت ڈھنگ سے غوروخوض کریں گے۔ اس سنگین بحران میں ملک کے عوام ان کی ترجیح ہوں گے۔ انہوں نے مودی سے درخواست کی کہ وہ اپنی استعداد کا استعمال کرکے متاثرین کی راحت رسانی کا کام کریں ۔
 

تازہ ترین