تازہ ترین

کورونا بحران:جامع مسجد سرینگر میں جمعتہ الوداع کی نماز اورشب قدر کی تقریب منسوخ

تاریخ    6 مئی 2021 (29 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوروناوائرس کی دوسری قہر انگیز لہر کے نتیجے میں کووڈ کیسز میں بے تحاشہ اضافہ اور اموات کی شرح میںآئے روز تشویشناک تیزی اور مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے جامع مسجد میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کی نماز ، شب خوانی وغیرہ منسوخ کردی گئی ہے۔
بیان میں انجمن اوقاف نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ ان مقدس اور متبرک تقریبات اور عشرئہ نجات کی خصوصی عبادات ، ذکر و اذکاراور دعا و مناجات اپنے اپنے گھروں میں ہی رہ کر انجام دیںاور اللہ تعالیٰ کے حضور انکساری اور عاجزی کے ساتھ اسکی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے اور موجودہ عالمی وبا سے مکمل نجات کیلئے دعاﺅں کا اہتمام کریں۔
انجمن نے مسلمانوں سے تلقین کی کہ وہ عید الفطر سے قبل شرعی فریضہ صدقہ عید الفطر بھی ادا کرکے اپنے گردو پیش کے ضرورتمندوں ، غریبوں اور مسکینوں تک پہنچانے کی کوشش کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
 

تازہ ترین