تازہ ترین

جموں کشمیر میں مزید23کورونا ہلاکتیں

تاریخ    4 مئی 2021 (53 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز مزید23افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اس طرح یہاں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد2444تک پہنچ گئی۔
آج 9افراد جموں میں جبکہ 14افراد وادی کشمیر میں از جان ہوگئے۔
آج وادی میںجاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کا تعلق سونہ وار سرینگر،پکھر پورہ بڈگام،پانپور پلوامہ،اننت ناگ،وتر گام بارہمولہ،حول سرینگر،بتہ مالو سرینگر،شانگس اننت ناگ،اننت ناگ،اشم بانڈی پورہ،ترال علاقوں سے تھا۔