تازہ ترین

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی:پولیس

تاریخ    4 مئی 2021 (44 : 04 PM)   
(Representational file pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔ یہ معرکہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے نتھی پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع ایک ٹویٹ کرتے ہوئے دی۔ 
پولیس کے مطابق فورسز کے محاصرے کے دوران طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
پولیس کے مطابق علاقے کا محاصرہ سخت کرلیا گیا ہے اور فورسز آپریشن جاری ہے۔