تازہ ترین

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 15.55 کروڑ سے زیادہ،32.13 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

تاریخ    4 مئی 2021 (34 : 03 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے تیزی سے پھیلنے اور متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور سے 15.35 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 32.13 لاکھ زیادہ افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 35 لاکھ 59 ہزار 931 ہوگئی ہے جبکہ 32 لاکھ 13 ہزار 878 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ 5،77،523 مریض اس وبا کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں 3449 اور مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اس بیماری سے مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 222408 ہوگئی ہے۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں ۔یہاں 408622 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔