تازہ ترین

ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، محکمہ صحت کا ملازم ازجان، دو دیگر زخمی

تاریخ    4 مئی 2021 (36 : 01 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے چپناری بھگوہ روڈ پر منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں محکمہ صحت کا ایک ملازم از جان جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ میں چپناری علاقے کے نزدیک بھگوہ روڈ پر ایک ماروتی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک مسافر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفی کی شناخت لسہ شیخ کے بطور ہوئی ہے جو محکمہ صحت میں ملازمت کرتا تھا۔