تازہ ترین

ملک میں پھر ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ نئے کورونا کیس،3449ہلاکتیں

تاریخ    4 مئی 2021 (27 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا کے قہرکے درمیان وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.20 لاکھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، تاہم اس دوران ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 3449 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
اس دوران پیر کے روز 17 لاکھ 08 ہزار 390 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 15 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 921 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 357229 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 02 لاکھ 82 ہزار 833 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3447133 ہو گئے ہیں۔ وہیں ریکارڈ 3،20،289مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد16613292 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 222408 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 81.91 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.00 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.10 فیصد ہوگئی ہے۔