تازہ ترین

سنئی سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع

جلد ہی کام مکمل کر کے عوام کو سہولیات میسرکی جائیں گی :محکمہ

تاریخ    4 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


بختیار کاظمی
سرنکوٹ//کئی برسوں بعدسنئی کی خستہ حال سڑک پر متعلقہ محکمہ کی جانب سے تار کول بچھانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ جلد ہی پروجیکٹ کو مکمل کر کے عوام کو معیاری سہولیات میسر کی جائیں گی ۔برسوں کی سڑک کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے مکینوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی حالت کو معیاری بنانے کیلئے گزشتہ کئی عرصہ سے متعلقہ حکام سے رجوع کیا جارہا تھا تاہم اب محکمہ کی جانب سے سڑک کو قابل آمد ورفت بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔مقامی سرپنچ سید واحید حسین شاہ اور نائب سرپنچ جاوید حسین شاہ نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے سڑک پر معیاری کام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے متعلقہ آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی پروجیکٹ کو مکمل کر کے عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔