تازہ ترین

صرف داخلی لاک ڈائون ہی کافی نہیں :قیوم وانی

تاریخ    4 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سول سوسائٹی فورم نے کووِڈ- 19کی دوسری لہر میں اموات میں اضافہ کے بعد اور مستقبل کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں کشمیرمیں  زمینی اور فضائی طور داخلے کے مقامات کی صورتحال سے عوام کو باخبر رکھنے پرزوردیا ہے ۔ایک بیان میں سول سوسائٹی فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے کہا کووِڈ کو داخلی لاک ڈائون سے روکانہیں جاسکتااگر جموں کشمیر میں داخلے کے مرکزی مقامات کو سائنسی بنیاد پرقابو نہیں کیا گیا۔ان میں سرینگراور جموں ہوائی اڈوں کے علاوہ جموں سرینگرہائی وے کے مرکز ی جنکشن جہاں سے ہزاروں لوگ ،جن میں مزدور،سیاح ،ملازم وغیرہ شامل ہیں،روزانہ جموں کشمیر میں داخل ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان مقامات کی جوتصاویرسامنے آرہی ہیں وہ نہایت ہی باعث فکر مندی ہیں۔