تازہ ترین

بڈگام میں ٹریفک حادثہ،باپ بیٹازخمی

تاریخ    4 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاداحمد
بڈگام//بڈگام کے قیصرمولہ چاڈورہ میں ماروتی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے ،دونوں کو صدر ہسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا۔.ماروتی گاڑی زیر نمبرJK03-7853قیصر پورہ چاڈورہ کے مقام پر گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں جاوید احمد میر اور اس کا بیٹا برہان جاوید ساکنہ قاضی پورہ وان پورہ بڈگام زخمی ہوگئے ۔زخمیوںکو نزدیکی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں سے دونوں کو صدر ہسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا۔. پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا.۔