تازہ ترین

بانڈی پورہ میں غیرقانونی لکڑی ضبط، 2افراد گرفتار

تاریخ    4 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//بانڈی پورہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے غیر قانونی لکڑی ضبط کی۔پولیس نے آلوسہ میںایک مخصوص اطلاع ملنے پرپولیس پوسٹ آلوسہ کی پولیس پارٹی نے موقع پر چھاپہ مارا اور 40مکعب فٹ غیر قانونی لکڑی برآمد کر کے عبدالرحیم گنائی اور عبدالرحیم وانی ساکنان آلوسہ نامی افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 61/2021کے تحت بانڈی پورہ تھانہ میں کیس درج کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔