تازہ ترین

آزادی صحافت کا عالمی دن

لیفٹیننٹ گورنر کا صحافیوں کو خراج تحسین

تاریخ    4 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 'عالمی یوم آزادی صحافت' کے موقع پر صحافتی برادری کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام صحافیوں کی کورونا کے مشکل وقت میں تعمیری رول ادا کرنے پر سراہنا کرتا ہوں۔موصوف نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ 'عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر میں صحافتی برادری کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میڈیا ملک کی ترقی کے لئے نمایاں رول ادا کرتا ہے اور حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام بھی انجام دیتا ہے'۔ منوج سنہا نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 'دو کشمیری سینئر صحافی لوگوں کی مدد کر کے جموں و کشمیر کا نام روشن کر رہے ہیں وہ کشمیر کے حقیقی برانڈ ایمبیسڈرس ہیں'۔یونین ٹریٹری میں ایسے ہونہار نوجوانوں کی کمی نہیں ہے جن کی خوشحالی و صحت مندی کے لئے میں دعا گو ہوں'۔