تازہ ترین

کھاد و جراثیم کش ادویات کی دکانیں کھلی رکھنے کے احکامات جاری

تاریخ    4 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //کاشتکاروں  اور باغ مالکان کو راحت دینے کیلئے ، جموں و کشمیر حکومت نے کشمیر میں لاک ڈاؤن کے دوران کھاد اور جراثیم کش ادویات کی دکانوں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کشمیر میں کھاد اور کیڑے مار ادویات کی تھوک اور  پرچون دکانیں کھلی رہیں گی۔ اس ضمن میںڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ نے بھی کام کاج کو یقینی بنانے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا۔جس دوران انہوں نے کاشتکاروں / باغبانیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی مدد کے لئے اپنے متعلقہ چیف باغبانی افسران سے رابطہ کریں۔ مزید یہ کہ کاشتکاری برادری کی سہولت کے لئے محکمہ نے 0194-2311484  ایک ہیلپ لائن نمبر قائم کیاہے۔ ڈائریکٹر نے لاک ڈاؤن کے دوران کھاد اور کیڑے ادویات کی دکانوں کو چلانے کی اجازت دینے پر ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا
 کیا۔