تازہ ترین

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ: بی ایس ایف

تاریخ    3 مئی 2021 (29 : 03 PM)   
(Representational pic)

یو این آئی
سری نگر// ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر اتفاق کے دو ماہ بعد پیر کی صبح سرحدوں پر چھائی خاموشی ٹوٹ گئی۔
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پیر کی صبح ساڑھے چھ بجے پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ٹیپو اور حسین چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔