تازہ ترین

ریلائنس نے میڈیکل آکسیجن کی پیداوارایک ہزار ٹن تک بڑھا دی

تاریخ    3 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دلی // ملک کے مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے  میڈیکل آکسیجن کی پیداوارایک ہزار ٹن تک بڑھا دی ہے ۔ایک کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ ریلائنس نے روزانہ صفر سے لے کر ایک ہزار ٹن تک پیداوار بڑھا دی ہے اور اب وہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی مجموعی پیداوار میں بھارت کی 11 فیصد سے زیادہ پیداوار پیدا کرتی ہے۔امبانی ذاتی طور پر گجرات کے جام نگر میں پیداوار اور نقل و حمل کے پیمانے پر نگرانی کر رہے ہیں۔ریلائنس کی جام نگر آئل ریفائنری میں روزانہ 1000 ٹن سے زیادہ میڈیکل گریڈ کی آکسیجن تیار ہورہی ہے۔ یہ آکسیجن کووڈ 19 سے متاثرہ ریاستوں کو بلا معاوضہ دی جارہی ہے۔اپریل میںکمپنی نے 15000 ٹن سے زیادہ میڈیکل گریڈآکسیجن مفت فراہم کی۔ یلائنس نے آکسیجن کی سپلائی کو مضبوط بنانے کے لئے سعودی عرب، جرمنی، بیلجیم، نیدرلینڈ اور تھائی لینڈ سے 24 آکسیجن ٹینکروں کی درآمد کی۔