تازہ ترین

راجستھان اور حیدرآباد کے مابین دلچسپ مقابلہ

تاریخ    2 مئی 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی//آئی پی ایل 14 کی دو کمزور ٹیمیں راجستھان رائلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابین یہاں اتوار کے روز دلچسپ اور سخت مقابلے کی توقع ہے ۔راجستھان کی ٹیم چھ میچوں میں چار شکست اور دو جیت کے ساتھ چار پوائنٹ کے ساتھ ساتویں نمبر پر جبکہ حیدرآباد چھ میں سے پانچ میچ گنواکر صرف دو پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں اور آخری نمبر پر ہیں۔ حیدرآباد کی ٹیم یہ میچ گنوانا نہیں چاہے گی کیونکہ اس شکست کے بعد اسے اپنے باقی سبھی سات میچ ہر حال میں جیتنے ہوں گے ۔ وہیں راجستھان کے سامنے بھی تقریباً یہی صورتحال ہے ۔ اسے بھی اپنے یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ راجستھان کے لئے اس کے ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر کی بلے بازی سب سے بڑی کمزوری بن گئی ہے اور گیندبازی بھی کچھ خاص نہیں رہی ہے ۔ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس نے راجستھان کو پچھلے مقابلے میں سات وکٹ سے ہرایا تھا۔وہیں حیدرآباد بھی پچھلے میچ میں اسی پوزیشن میں تھا۔ تین مرتبہ کی آئی پی ایل فاتح چنئی سپرکنگس نے اسے سات وکٹ سے شکست دی تھی اور اس مقابلے میں بھی نو گیندیں پھینکی جانی باقی تھیں۔حیدرآباد کی پریشانی اس کے بلے بازوں کی ناقص کارکردگی ہے جو صرف ٹاپ آرڈر پر مرکوز ہے ۔اگرحیدرآباد کا ٹاپ آرڈر چلتا ہے تو وہ اچھی پوزیشن میں ہوسکتا ہے ورنہ اس کی مشکلیں بڑھنی طے ہے ۔ اب تک کھیلے گئے چھ میچوں میں زیادہ تر اس کے ٹاپ آرڈر نے ہی رن بنائے ہیں۔حیدرآباد کو راجستھان کے خلاف مقابلے میں بہتر بلے بازی کرنی ہوگی۔یہی صورتحال راجستھان کی بھی رہے گی جسے بہتر کھیل دکھانا ہوگا۔یواین آئی۔ م س