تازہ ترین

سرینگر میں 84گھنٹے طویل کورونا کرفیو کا آغاز

تاریخ    30 اپریل 2021 (04 : 12 PM)   
(Mubashir Khan for Kashmir Uzma)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر میں حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو قابو کرنے کیلئے جمعہ کو عام لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کیں۔ یہ پابندیاں پہلے ہی اعلان شدہ پروگرام کے مطابق عمل میں لائی گئیں اور ان کا اطلاق پیر کی صبح تک رہے گا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اور نیم فوجی اہلکار وں نے سبھی اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی ہیں تاکہ گاڑیوں اور پیدل چلنے والے لوگوں کی نقل وحمل کو روکا جاسکے۔تاہم لازمی خدمات کو پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے گذشتہ روز ہی پولیس کو ہدایات دیں کہ ہیلتھ ورکروں اور صحافیوں کی نقل و حمل کو نہ روکا جائے۔
ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے بھی لوگوں سے اپیل کر رکھی ہے کہ وہ بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔