تازہ ترین

کورونا بحران؛ جامع مسجد سرینگر میں تمام اجتماعی نمازیں معطل

تاریخ    28 اپریل 2021 (29 : 05 PM)   
(File pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر نے بدھ کو اعلان کیا کہ تاریخی جامع مسجد میں مہلک کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر تمام اجتماعی نمازیں معطل رہیں گی۔
انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ آج علی الصبح پولیس اہلکاروں نے جامع مسجد آکر انجمن کے عہدیداروں کو مطلع کیا کہ سرینگر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اس لئے جامع مسجد میں تمام اجتماعی نمازیں معطل کی جائےں۔
 انجمن بیان میں واضح کیا گیاکہ COVID-19 کے تیزی سے پھیلاو کے پیش نظراگرچہ جامع مسجد میں نماز کے دوران تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جارہا تھا تاہم نمازیوں کی صحت و سلامتی اور حفاظت کیلئے جامع مسجدمیں تمام اجتماعی نمازوں کو فی الحال معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔