تازہ ترین

چار چناری اور نہرو پارک کی حیثیت بحالا رکھنا لازمی | عدالت عالیہ کی ہدایت پر افسروں کی ٹیم کا ڈل جھیل دورہ

تاریخ    24 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ہدایت کے تحت لائوڈا ، سیاحت اور پھولبانی کے افسران کی ٹیم نے نہرو پارک اور چار چناری کا دورہ کیا تاکہ وہاں موجود اثاثوں کا جائزہ لیا جاسکے اور ان کی صلاحیتوں اور خوبصورتی کو بڑھانے کی ضرورت کا اندازہ کیا جاسکے۔ افسروں کی ٹیم میں ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ،وائس چیئرمین لاوڈا طفیل متو،محکمہ پھولبانی کا نمائندہ ، سیاحت ، لائوڈا اور فلوری کلچر محکموں کے دیگر اَفسران بھی تھے۔افسران کی ٹیم نے چار چناری میں لگائے گئے پودوں کا معائینہ کیا اور متعلقہ افراد کو فوری طور پر خوبصورتی اور دیگر اثاثوں جیسے جیٹیوں ، بیت الخلاء وغیرہ میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی ۔اس کے علاوہ متعلقین کو کوڈادانوں کی مناسب دیکھ ریکھ کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ ٹیم نے نہرو پارک میں مرکزی گیزیبو اور دیگر محیط اثاثوں کی ترقی اور خوبصورتی کی ہدایت دی۔افسروں کی ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ چار چناری اور نہرو پارک کی تاریخی حیثیت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا چاہئے اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔
 

تازہ ترین