پٹن بینک ڈکیٹی واقعہ: محافظ سے چھینی گئی رائفل اور فرار ہونے کے لئے استعمال کی گئی گاڑی برآمد

تاریخ    23 اپریل 2021 (50 : 01 PM)   
(Pic: Mubashir Khan/ KU)

یو این آئی
سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں گذشتہ روز پیش آئے بینک ڈکیتی واقعے میں بینک محافظ سے چھینی گئی رائفل اور موقع سے فرار ہونے کے لئے استعمال کی گئی گاڑی کو جمعہ کی صبح برآمد کیا ۔
یاد رہے کہ پٹن کے شیر آباد کھور علاقے میں جمعرات کو پی پی ای کٹ پہنے تین اسلحہ برداروں نے جموں و کشمیر بینک کی شاخ سے بندوق کی نوک پر 2 لاکھ 86 ہزار روپے لوٹ لئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آج ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے کے ووسن گاو¿ں کے نزدیک لٹیروں کی طرف سے فرار ہونے کے لئے استعمال کی جانے والی ماروتی گاڑی اور گارڈ سے چھینی گئی بندوق کو برآمد کیا۔