تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں بارودی سرنگ بر آمد: پولیس

تاریخ    23 اپریل 2021 (36 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ جنوبی ضلع پلوامہ میں ایک بارودی سرنگ بر آمد کرکے بڑے واقعہ کو ٹالا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ بارودی سرنگ قصبہ پلوامہ کے سرکل روڑ پر بر آمد کی گئی جس کو بعد میں ماہرین نے ناکارہ بنایا۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ” سرکل روڑ پلوامہ پر بارودی سرنگ بر آمد کرنے سے بڑے واقعہ کو ٹالا گیا“۔
پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے۔
 

تازہ ترین